• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا سے 24 گھنٹوں میں 48 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ


کورونا وائرس کے باعث سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے باعث جانی نقصان کے بارے یومیہ بنیادوں پر آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 48 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1795 ہوگئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 10ہزار 276 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1713 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 5 لاکھ 74 ہزار 767 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 42 ہزار 780 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں  41 ہزار 179 گھروں پر ہیں، 400 مریض آئسولیشن سینٹرز اور ایک ہزار 201 اسپتالوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 112 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 519 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60 ہزاور 958 ہوگئی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف کراچی میں ہی ایک روز میں کورونا کے 715 نئے کیسز سامنے آئے۔

تازہ ترین