• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق، 6زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حددو اورنگی ٹاون سیکٹر 4 اے میں گھر کی چھت سے پرارسرار طور پر گر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ، متوفی کی شناخت 37 سالہ سرتاج ولد اول داد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ چھت کی چاردیں ٹھیک کرتے ہوئی پیش آیا ، لیاقت آباد نمبر3 مکان نمبر 3/900میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی شناخت 28 سالہ سعد ولد سکندر کے نام سے ہوئی ہے ، سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود جمالی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 18سالہ حظیفہ ولد محمد لطیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اسکے دوست 16سالہ معیز ولد آصف کو طبی امداد دی جارہی ہے ، گلشن معمار کے علاقے عباس کٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے پولیس موبائل میں سوار دو اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ٹرک کی ٹکر سے موبائل تباہ ہوگئی ہے ۔منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی کے قریب تیز رفتار کے باعث رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد 18سالہ ارسلان عثمان ،22سالہ ایوب اور 18سالہ جاویدزخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔

تازہ ترین