• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کاکوروناسے شہید ہونیوالی لیڈی ڈاکٹر ارم ظہیر میمن کو خراج عقیدت

اسلام آباد( وقا ئع نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکرونا کے باعث انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان کی شہید ہونے والی خاتون ڈاکٹر ارم ظہیر میمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا اور کہا ڈاکٹر ارم ظہیر میمن نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں جان کی قربانی دے کر ہمت و ثابت قدمی کی عظیم مثال قائم کی پوری قوم اپنی اس بہادر بیٹی کی مقروض رہے گی ۔

تازہ ترین