• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ، تھانہ سٹی کا انوکھا کارنامہ، 7سالہ بچے پر 6دفعات کے تحت مقدمہ کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ کے تھانہ سٹی پولیس کا انوکھا کارنامہ،7سالہ بچے پرسنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی کی حدودجھمرہ روڈ پر واقع عبداللہ پارک کے رہائشی عثمان ادریس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان جاوید، ماجدجاوید، منیب، طیب،صغیر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ انکے گھر میں داخل ہوکر انہیں تشدد کا نشایا بنایا، پولیس نے الٹا7 سالہ بچے صغیرعرف حیدر ولد زاہد حسین اور بچے کے بھائیوں سمیت 9نامزداور 3 نامعلوم افراد کے خلاف 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

تازہ ترین