• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حماس کی صفوں میں اسرائیلی ایجنٹ موجود ہیں؟

کراچی(نیوزڈیسک) کیا حماس کی صفوں میں اسرائیلی ایجنٹ موجود ہیں؟حال ہی میں اسرائیل سے تعلق کے شبہے میں ایک اور حماس کمانڈر کی گرفتاری کا انکشاف ہو اہے،حماس نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک فیلڈ کمانڈر محمد عمر ابو عجوا ایک کشتی کے ذریعے اسرائیل کی جانب فرار ہوا۔

اس بات کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ کمانڈر کے پاس اہم دستاویزات موجود ہیں۔ ابو عجوا کے اسرائیل فرار ہونے کے بعد 16 مزید ارکان کو گرفتار کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل سے تعلق کے شبہے میں ایک حماس کمانڈر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے،اس کا تعلق عزددین القسام بریگیڈ سے ہے۔

سینئر حماس کماںڈر کے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے جس میں خطرناک اور اہم معلومات ہیں۔اس کے علاوہ بھاری رقوم کا ریکارڈ بھی ہے۔دریں اثنا حماس نے اپنے کمانڈر کی گرفتاری سے متعلق تردید بھی کی ہے۔

تازہ ترین