• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیری فارمرز ایسوی ایشن کے صدر کی گرفتاری و رہائی

ڈیری فارمرز ایسوی ایشن کے صدر کی گرفتاری و رہائی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) دودھ کی قیمتوں میں از خود اضا فہ کر نے پر انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کر کےگلستان جوہر سے ڈیری فارمرزایسوی ایشن کے صدر شاکرگجرکو گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں رات گئے انہیں رہا کردیا گیا، جبکہ متعدد دکانوں کو سیل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال محمد علی گوپانگ نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے دکانوں کوبھی سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد علی گوپانگ کا کہنا تھا کے دودھ کی قیمتوں پر من مانے اضافے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان پر جرمانے کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین