• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا سے اموات 5 ہزار 260 سے متجاوز


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 481نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 62افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 792 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 5 ہزار 533 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 795 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 87 ہزار 43 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 13 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 486 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 99 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 108 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 153 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 185 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 126 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 671 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 36 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 44 مریض وفات پا چکے ہیں۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 393 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

تازہ ترین