• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ماہرین کو ایک ایسے ڈائنوسار کی باقیات ملی ہیں جس کا سائز محض چار انچ ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والے اس ڈائنوسار کو بلاشک و شبہ اب تک دریافت ہونے والا سب سے چھوٹا ڈائنو سار کہا جا سکتا ہے۔

نارتھ کیرولائنا کے میوزیم آف نیچرل سائنسز کے ماہر ارضیات اور محقق ڈاکٹر کرسچن کیمر نے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ 4 انچ چھوٹا ملنے والا ڈائنوسار اپنے دور کا ایک خوبصورت ڈائنوسار ہو گا، آپ بس یہی سوچیں کہ آپ ڈائنوسار کو ہتھیلی پر رکھ سکتے ہیں، یقیناً آپ کو اچھا لگے گا۔

کیمر نے بتایا ہے کہ چار انچ لمبا یہ ڈائنوسار کانگونافون ہے، جب یہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر چلتا ہو گا تو نظروں کو بہت بھلا لگتا ہو گا۔

کانگونا فون کی باقیات مڈغاسکر سے دریافت ہوئیں تھیں جن پر تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے اس کا دور آج سے 23 کروڑ 70 لاکھ سال پہلے کا ہے۔ ہڈیوں کی ساخت سے پتا چلا ہے کہ وہ ایک ننھا سا نر ڈائنوسار تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس ڈائنوسارکا تعلق قبل از تاریخ کے اس دور سے ہے کہ جب دنیا میں زمین پر چلنے اور ہوا میں اڑنے والے ڈائنوسار پائے جاتے تھے۔

تحقیقی مقالے میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرہ ارض پر گھنے جنگلات اور پانی کی بہتات تھی۔ ڈائنوسوروں کی بیسیوں اقسام وجود میں آ چکی تھیں جن میں سے کئی گوشت خور اور دیگر سبزی خور تھیں۔

تازہ ترین