• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ


محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ بتایا گیا ہے، سرجانی ٹاون میں سب سے زیادہ بارش 2.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ اولڈ ایریا 2، پی اے ایف فیصل بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نارتھ کراچی میں 0.6 جبکہ صدر میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، ملیر اور ماڈل کالونی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

گلستان جوہر، کارساز، لیاقت آباد، لیاری اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہورہی ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بارش اور بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پر پھسلن ہے، موٹر سائیکل سوار حادثے سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ گاڑی والے حضرات اپنی لائن میں رہ کر سفر کو یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ کارساز ،صدر پارکنگ پلازہ،حسن اسکوائر اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے، عملہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے۔  

تازہ ترین