آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مظفر گڑھ: جعلی پیر کے ہاتھوں 14سالہ بچہ جاں بحق


مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے عمل سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پیر کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحصیل کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں 9 جولائی کو 14 سالہ بیمار لڑکے ساجد کو دم کرانے کے لیے عبدالغفار نامی پیر کے پاس لے جایا گیا۔

بچے کے والد مختیار احمد کے مطابق پیر نے انہیں بتایا کہ ان کے بچے پر جنات کا سایہ ہے اور عمل کے 2 گھنٹے بعد وہ ٹھیک ہوجائے گا۔

والد کے مطابق پیر لڑکے کو گردن سے پکڑ کر دہکتے کوئلوں پر دھواں دیتا رہا، پھر جھلسے ہوئے منہ کے ساتھ حوالے کردیا، اس عمل کے اگلے ہی روز بچہ دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق پیر عبدالغفار کیخلاف تھانہ محمود کوٹ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید