• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پولیو مہم ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں پولیو مہم ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیں اور پولیو ٹریننگز 13 تا 18 جولائی تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹریننگز ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے دس دس کے بیج میں مکمل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوران ٹریننگ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے افسران کو ڈینگی سروئلنس، انتظامات، ڈینگی لاروا کی چینکنگ کی بھی ہدایت کر دی ہیں۔
تازہ ترین