• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آذربائیجان حملے کی سخت مذمت

پاکستان کے دفتر خارجہ  کی جانب سے آذربائیجان کے علاقے پر آرمینیا کے حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کےضلع تووز پر آرمینین فوج کے حملے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، آرمینین افواج نے 12 جولائی کو آذری ضلع تووز پر حملہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آذری غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ ناگورنو کراباخ  کا تنازع خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناگورنو کراباخ  مسئلے کے خطے کے امن و سلامتی پر دور رس اثرات ہوں گے، آرمینیا کا اشتعال انگیز اقدام عالمی برادری توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ناگورنو کراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ 

تازہ ترین