• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی اپیل پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کوئٹہ رجسٹری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل کی سماعت ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عدالتِ عظمیٰ میں اپیل دائر کی تھی۔

سماعت کے موقع پر نوابزادہ لشکری رئیسانی اپنے وکیل ریاض احمد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ این اے 265 میں 65 ہزار جعلی ووٹ پڑے تھے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ووٹ آپ کا الزام ہے، وہ ابھی ثابت نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

قاسم سوری کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت 14جولائی کو ہوگی

نوابزادہ لشکری رئیسانی کے وکیل ریاض احمد نے جواب دیا کہ جعلی ووٹ سے متعلق میرا الزام نہیں، اس پر نادرا کی رپورٹ ہے۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین