آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا لڑکے کی خواہش پوری کردی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سال کے لڑکے علی رضا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے علی رضا سے وڈیو لنک پر ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علی رضا نے پاک آرمی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آرمی چیف نے علی رضا کے اس جذبے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علی رضا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید