آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کے-الیکٹرک کیخلاف کیبل آپریٹرز کا احتجاج جاری، دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانے کی دھمکی




آل کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا شہر میں دوسرے روز بھی کےالیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری رہا، جہاں شام  7 سے 9 بجے تک کیبل کی تمام چینلز بند کردیے گئے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے دھمکی دی کہ کےالیکٹرک کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر اسے دوسرے شہروں تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین آل کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ کراچی میں کےالیکٹرک کی جانب سے کیبل کے تار کاٹنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو کل سے پنجاب کے کیبل آپریٹر بھی ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ شہر میں کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اس لیے کراچی میں آج بھی شام 7 سے 10 بجے تک کیبل اور انٹرنیٹ کی نشریات بند رہیں۔

قومی خبریں سے مزید