• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہال، وفاق کی گائیڈ لائن کے تحت فیصلہ کرینگے، صوبائی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو شادی ہال مالکان کی تکالیف کا پوری طرح اندازہ ہے، وفاق کی جانب سے دی جانے والی گائیڈ لائن کے تحت فیصلہ کریں گےملک کے موجودہ حالات میں تمام شعبہ جات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تاہم انسانی زندگیوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہائوس کراچی میں شادی ہال مالکان سے ملاقات کے دوران کیا جس میں کمشنر کراچی، افتخار شلوانی، سیکرٹری اطلاعات سندھ اسلم غوری اور شادی ہال مالکان تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔ شادی ہال مالکان نے وزیر بلدیات سندھ سے اپنے تحفظات و موجودہ کورونا کرائسز میں کاروبار کی بندش کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو موجودہ کاروباری اور معاشی صورت حال کا پوری طرح ادراک ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تاجر برادری کے لئے خصوصی ریلیف اقدامات کئے جارہے ہیں، تاہم انسانی جانوں پر کوئی رسک نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین