آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تیونس میں قرآن طرز کی پوسٹ پر بلاگر کو قید کی سزا

کراچی (نیوز ڈیسک) تیونس میں ایک بلاگر کو قرآن کی آیت کی صورت میں کووڈ 19کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ شیئر کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ 28سالہ ایمنا چارکی کو مئی میں فیس بک پر ایک پیغام شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عوام سے اسلام کی مقدس کتاب کے انداز میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں ایمنا کا کہنا تھا کہ ان کا صدمہ پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن انہیں یہ پوسٹ دلچسپ لگی۔ انہیں مذاہب کے مابین نفرت بھڑکانے کے لئے تیونس کی ایک عدالت میں قصوروار قرار دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید