• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کل سے احتجاج کا اعلان



آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعرات سے احتجاج کیا جائے گا اور تیل کی ترسیل روک دی جائے گی۔

آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی جانب سے پرانے ٹینکرز سےتیل کی ترسیل روکے جانے کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی، اس دوران رہنما آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن شمس شہوانی نے کہا کہ تیل کمپنیز  نے 3 ہزار آئل ٹینکرز کو تیل کی ترسیل سے روک دیا ہے ۔

شمس شہوانی نے کہا ہے کہ پی ایس او 18 جولائی کو پرانےٹینکرز سے سپلائی روک رہی ہے جس کے خلاف جمعرات سے احتجاج ہوگا اور تیل ترسیل روک دی جائے گی۔

تیل کی صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل ترسیل کے لیے بیشتر گاڑیاں نئی ہیں، کسی بھی ممکنہ ہڑتال کا اثر محدود ہوگا۔

تازہ ترین