• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر طلبہ سے نازیبا حرکات کے واقعے کا نوٹس

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے کم عمر طلبہ سے نازیبا حرکات کے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے۔

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کم عمر طلبہ سے نازیبا حرکات کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو رحیم یار خان کی ٹیم کو فوری طور پر صادق آباد روانہ کردیا گیا ہے ۔

سارہ احمد نے کہا ہے کہ ملزم نے نازیبا حرکات کیں، بچوں نے احتجاج کیا تو تیزاب پھینک دیا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ظلم کا شکار بچے اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

چیئر پرسن سارہ احمد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ تشدد کا شکار بچوں کو مکمل طبی اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین