• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت سندھ نے 28 نئے ڈاکٹرز بھرتی کرلئے، محکمہ صحت سندھ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر اندرون سندھ میں 28 نئے ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے، جو سندھ کے ضلع دادو، قمبر، سانگھڑ، شکارپور اور لاڑکانہ میں تعینات ہونگے۔ نئے بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹرز کو 89دنوں کے لئے بھرتی کیا گیا ہےاورانہیں ماہانہ 1 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔

تازہ ترین