• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضاکارانہ کمیونٹی خدمات جاری رکھی جائیں گی، او پی ڈبلیو سی

برمنگھم (پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے کمیونٹی خدمات کے پانچ سال مکمل ہونے پر برطانیہ سمیت یورپ اور مڈل ایسٹ کے ممالک میں تنظیم کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں اور مستقبل میں بھی عہدیداران و کارکنان کی جانب سے رضاکارانہ کمیونٹی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ نامزد صدر او پی ڈبلیو سی برمنگھم عابدحسین کی میزبانی میں ایک تقریب ہوئی جس میں مڈلینڈز کے ملحقہ علاقوں سے کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت مرکزی صدر حاجی عابد حسین جب کہ چئیرمین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔ صدر کونسلرز فورم ساؤتھ کونسلر قیصر محمود ، صدر نارتھ کونسلر عاصم رشید، میئر آف ہائی ویکمب مزمل حسین گیسٹ آف آنر تھے۔تقریب میں صدر او پی ڈبلیو سی مڈلینڈز صغیر اعظم ، صدر ساؤتھ اسلم ڈوگر ، صدر گریٹر لندن فدا حسین، کونسلر ظہور احمد، کونسلر احمد بوستان،کونسلر محمد رؤف،کونسلر ظہیر حسین،کونسلر مشتاق حسین،کونسلر نواز، کونسلر اللّٰہ دتہ، چوہدری ضیافت سمیت کمیونٹی رہنماؤں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے افراد بھی موجود تھے۔تقریب میں سابق میئر مرحوم سبحان شفیق اور مرحوم پیر قاری زاہد نقشبندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔تقریب میں مڈلینڈ زون میں کونسلرز فورم کیلئے کونسلرز کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔تقریب میں او پی ڈبلیو سی تنظیم کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بالخصوص ہائی کمشنر نفیس زکریا ، محمد ایوب ، دلدار علی ابڑو، سی جی برمنگھم احمر اسمعیٰل ، سردار احمد خٹک ، سعدیہ ملک ، سی جی بریڈفورڈ ابرار حسین اور پی آئی اے کنٹری منیجر تیمور علی ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں و قونصلیٹس کے اعلی افسران، اوورسیز کمیشن پنجاب ، فارن آفس ، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز فاؤنڈیشن ، وفاقی محتسب اوورسیز سیل ، پی آئی اے، فیڈرل و صوبائی پولیس ڈپارٹمنٹس ، نادرا، پاسپورٹ محکمہ سمیت تمام اداروں کی جانب سے کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے تسلسل میں او پی ڈبلیو سی تنظیم کی معاونت اور رہنمائی پر تمام ملکی اداروں کی تعریف کی گئی ۔بالخصوص کوڈ نائنٹین میں پاکستانی اداروں کا اوورسیز کمیونٹی کو برطانیہ میں پھنسے طلباء، عمر رسیدہ و معذور اور میتوں سمیت مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کی کاوشوں کو ناقابل فراموش قرار دیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (CEC) کی منظوری سے مرکزی صدر حاجی عابد حسین نے برمنگھم تنظیم کیلئے سینئر نائب صدر چوہدری خادم حسین، نائب صدر چوہدری اشتیاق لہڑی،جنرل سیکرٹری واجد چشتی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اشیاق کی نامزد گی کا اعلان کیا اور اب او پی ڈبلیو سی کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔تقریب میں نو نامزد صدر برمنگھم عابد حسین کو تنظیم میں نئی ذمہ داریاں سمبھالنے پر کونسلرز اور کمیونٹی راہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد پیش کی گئی۔    
تازہ ترین