اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایران چین کے معاہدوں کے مندرجات واضح ہیں ۔ ان کے بارے میں مغربی اہلکاروں کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید علی حسینی نے کہا ہے کہ 2016 میں چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ ایران کے موقع پر ایران اورچین کے درمیان طے پانے والے طویل المدتی تعاون کے معاہدے کے مندرجات منظر عام پر آچکے ہیں۔ ان کے متعلق تمام افواہیں اور بیانات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران اورچین کے درمیان کسی قسم کے تعاون کو خفیہ نہیں کہاسکتا۔