• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 70292کورونا مریض صحتیاب،شرح65فیصدہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا کے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 65 فیصد ہے،اب تک صوبے میں 70292مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،اس وقت 36733مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 35530گھروں میں ، 87قرنطینہ مراکز میں اور 1116 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ763 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ان میں سے 106 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوس میں صحت سے متعلق ایک اجلاس میں انھوں نےکورونا وائرس کی روزانہ صورتحال کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11060 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کورونا وائرس کے 1140 کیسز کا پتہ چلا جوکہ 10 فیصد شرح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پورے سندھ میں 604728 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جسکے نتیجے میں 108913 کیسز کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر تشخیصی شرح 18 فیصد پر آ گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1140 نئے کیسوں میں سے 522 کراچی میں پائے گئے ان میں ضلع شرقی 173 ، ضلع جنوبی 134، ضلو کورنگی 88 ، ضلع وسطی 55 ، ضلع ملیر 39 اور ضلع غربی33 شامل ہیں۔

تازہ ترین