• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کے زور پر لوٹنے اور چوری کے درجنوں واقعات، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بچی زخمی

راولپنڈی، اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری چارگاڑیوں، ایک رکشے،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن نے واردات کی نیت سے آنیوالے دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ کے ساتھ کھڑی11سالہ بچی کو زخمی کرنے، 25 ہزار روپے ودیگر کارڈز کاحامل پرس چوری، تھانہ رتہ امرال نے 52ہزار ،7تولے زیورات اوردو موبائل چوری ، تھانہ پیرودھائی نےموبائل فون ، لیپ ٹاپ اور 50ہزار چوری، تھانہ وارث خان نے 2 موبائل ، 60ہزارروپے اور ایک طلائی انگوٹھی چوری، گاڑی سےموبائل اور70ہزار روپے کا حامل بٹوہ چھینے، گھر سے 74ہزار ، اے ٹی ایم کارڈ ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کاحامل پرس لے کر فرار ہونیوالے مردو عورت کیخلاف ،تھانہ بنی نےموبائل فون چوری ، تھانہ نیوٹاؤن نے 5ہزارروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ سٹی نے 40لاکھ کا سامان چوری ، 29لاکھ 33ہزار کا کاغذ غائب کرنے، تھانہ نیوٹاؤن نے نقدی و موبائل کاحامل پرس چھیننے، موبائل فون چھیننے،اسلحے کی نوک پرموبائل فون اور 10ہزار چھیننے، تھانہ صادق آباد نے 3لاکھ روپے ، گھڑی اور سونے کی انگوٹھی چوری، تھانہ ریس کورس نے واشنگ مشین،سائیکل،واٹر ڈسپنسر چوری، تھانہ نصیرآباد نے 53بیٹریاں مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری، تھانہ ائرپورٹ نےموبائل چھیننے،تھانہ مورگاہ نے 70ہزار ودیگر کاغذات چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے گھر سامان اتارتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کے 2موبائل، 35ہزار اورطلائی زیورات کا حامل پرس لے کر بھاگنے، تھانہ صدربیرونی نے خواتین کو لفٹ دیکر تین تولے چوڑیوں سے محروم کرنے،موٹر سائیکل سوار کومدد کے بہانے روک کر بائیک سے محروم کرنے اور بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار چھوڑ کر فرار ہونے، تھانہ روات نے80ہزار، 5تولے سونا، 2لیپ ٹاپ، 3 موبائل ، گھڑی، پاسپورٹ ،سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈنگ یونٹ لے اڑنے، دریں اثناء تھانہ کھنہ سے چند میٹر کی مسافت پر موبائل چھیننے ، تھا نہ سہالہ نے ہمک سے 76 گیس میٹر چوری،تھا نہ بنی گالہ نے گا ئے چوری ،تھا نہ گو لڑہ نے 12 کروڑ کےجعلی چیک ، 92 لاکھ 50 ہزار خوردبرد کر نے،کو ہسار پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین