• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بھارتی کھیل ختم ہونے کو ہے ، حامد موسوی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ بلوچستان میں بھارتی کھیل ختم ہونے کو ہے سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ۔ امام علی رضاکی عظمت کا سکہ آج بھی پورے اسلامیان عالم کے دلوں پر نقش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضا کے موقع پرعزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔آغا حامد موسوی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ امریکہ بھارت اسرائیل کے استعماری ثلاثہ کے گلے میں ہڈی بن کر اٹکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے منصوبوں کی ناکامی تائید خداوندی کی دلیل ہے لیکن ہمارے ارباب اختیار کو بھی اپنے اعمال درست کرنا ہونگے غلطیاں دور کرنا ہونگی۔
تازہ ترین