• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، یاسمین راشد

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)روٹری انٹرنیشنل نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یوراولوجی کو پی پی ای کٹس کا عطیہ کیا۔راولپنڈی روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کے وفد نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یوراولوجی کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت نامزد ڈسٹرکٹ گورنر عدنان صبور روحیلہ کر رہے تھے ۔ وفد نےسو پی پی ای کٹس، دو سو پچاس این پچانوے ماسک، چار سو سرجیکل ماسک اور چار سوگلوز عطیہ کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نئے کیسز کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔ تقریب میں کوآرڈینیٹر راولپنڈی ریجن نوشروان خلیل خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین