• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارہویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ‘ نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا‘عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط کردہ ٹولہ جو پہلی اور آخری بار اقتدار ملنے پر اس قدر حواس باختہ ہے کہ پکانا تو دور کی بات ہر شے کو کچا چبا لینا چاہتا ہے۔ پلیٹ میں ملی جمہوریت کے ساتھ شاید ہی کبھی ایسا کھلواڑ ہوا ہو ۔ نظریہ ضرورت کے اس لاحاصل تجربے کو اب ڈیلیٹ ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اٹھارہویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی جو ناقابل تلافی غلطی کرنے جارہا ہے اس سے وفاق اور صوبوں کے درمیان حائل خلیج کو مزید وسعت ملے گی اور پہلے سے موجود نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا جب اٹھارہویں ترمیم کے تحت متفقہ طور پر صوبوں کو ان کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں اور اس عمل سے شکوک و شبہات کے خاتمے کی راہ کافی حد تک ہموار ہوچکی ہے تو ایسے میں اس ترمیم سے چھیڑ چھاڑ حکومتی بدنیتی کو واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار میں خود تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے کیونکہ جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو تب بوجھ اتارنے کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے قوم دیکھے گی کہ مسلط کردہ حکمران اپنی نااہلی کے ہاتھوں جلد بند گلی میں ہونگے۔
تازہ ترین