• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کے الیکٹرک کے گھر کی بجلی کاٹوں گا، عالمگیر خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ’میں ایم ڈی کے الیکٹرک کا گھر ڈھونڈ رہا ہوں، اس کی بجلی کاٹوں گا‘۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک عوام کے خلاف ایف آئی آر کٹوا رہا ہے، کراچی میں بجلی کا بحران پریشان کن ہے۔

 اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ان پر نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو بجلی اور پانی نہیں مل رہا، غیرقانونی ہائیڈرینٹس کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہوا۔

 عالمگیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پیپلز پارٹی کے دور میں ابراج گروپ کو دیا گیا، حکومت تحیققات کرے کے الیکٹرک نے فرنس آئل کیوں نہیں خریدا۔

عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو پانی بھی نہیں مل رہا، سندھ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین