ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا متھن نے معروف اداکار رجنی کانت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔تامل فلم نگری کی ادکارہ وماڈل میرا متھن نے بھارتی وتامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت اورتامل فلم انڈسٹری کے اداکار وجے پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
تامل فلم نگری کی میرا بھی پاکستانی اداکارہ میرا کی طرح خبروں میں رہنا پسند کرتی ہیں اور وہ آئے دن اپنے متنازع بیانات کے وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اب میرا متھن نے تامل فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں کے خلاف قانونی جاری جوئی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ رجنی کانت اور وجے نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی جس پر وہ ”وومن ہراسمنٹ ایکٹ“ کے تحت ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ تامل ناڈو نے انہیں رد کیا لیکن وہ اب بولی وڈ اور ہولی وڈ کا حصہ ہیں اور دنیا بھر میں سپر ماڈل کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ تامل ناڈو کو تباہ کردیں۔