ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون گزشتہ کافی وقت سے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ سیلف کوارنٹائن ہیں۔ حالانکہ اس دوران وہ سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شب انسٹا گرام پر مداحوں سے بات چیت کی۔ اس دوران مداحوں ے ان سے کئی سوال پوچھے، جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔ڈتفصیلات کے مطابق اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے انسٹا گرام پر Ask Me Anything سیشن میں حصہ لیا اور مداحوں کے ساتھ کئی چیزوں کا انکشاف کیا۔بولی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون گزشتہ کافی وقت سے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ سیلف کوارنٹائن ہیں۔ حالانکہ اس دوران وہ سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر مداحوں سے بات چیت کی۔ اس دوران مداحوں ے ان سے کئی سوال پوچھے، جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔ایک مداح نے دیپکا پاڈوکون سے پوچھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بعد کیا کریں گی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ان کی بکیٹ لسٹ میں سب سے پہلے بنگلورو میں اپنے والدین اور بہن سے ملنے جانا ہے۔ایک مداح نے دیپکا پاڈوکون سے پوچھا کہ ان کے عجیب ٹیلنٹس کیا ہیں؟ تو دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ یہ بات ان کے شوہر رنویر سنگھ اور ان کی بہن انیشا پاڈوکون سے پوچھی جانی چاہئے۔