• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےخوف ہوکر کام جاری رکھیں، وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بے خوف ہوکر کام کرنے ہدایت جاری کی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، عمران خان اور عثمان بزدار نے اس موقع پر سماجی دوری کا خیال رکھا اور ماسک بھی پہنا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونے پر عثمان بزدار کے کام کی تعریف کی۔

عمران خان نے ملاقات کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن اور عوامی ریلیف کےلیے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ بے خوف ہوکر اپنا کام جاری رکھیں۔

تازہ ترین