• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے 2 گھروں میں آتشزنی، 1 شخص گرفتار

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے شمالی لندن میں واقع 2 نجی گھروں میں آتشزنی کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے 21 سالہ شخص کو لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آتشزنی کے شبہے میں گرفتار کیا ہے اور وہ ابھی زیرِ حراست ہے۔ پیر کی صبح سر کیئر اسٹارمر کے کینٹش ٹاؤن میں نجی گھر میں آگ لگنے کے بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی۔

اتوار کو سر کیئر اسٹار مر کے ازلنگٹن میں ایک فلیٹ کے مرکزی دروازے پر لگی آگ کے سبب پولیس کو طلب کیا گیا تھا۔

پولیس ایک کار میں لگی آگ کی تفتیش بھی کر رہی ہے، آگ لگائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کی قیادت کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس کر رہی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایمرجنسی سروسز کی خدمات پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں مقیم ہیں۔

ہوم سیکریٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہونے کے سبب کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔

کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر کیمی بیڈینوک نے ان آتشزنی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید