• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان انجمن تاجران کا اسلام آباد میں مظاہرہ


اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبات کی منظوری کےلیے احتجاج مظاہرہ شروع کردیا۔

احتجاج میں شرکت کےلیے لاہور اور پشاور سے قافلے اسلام آباد پہنچنے لگے۔

’ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ‘ کے عنوان کی حامل تحریک کے احتجاج کے دوران مظاہرین باجے اور گاڑیوں کے ہارن بجاکر احتجاج کررہے ہیں۔

تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریسٹورنٹ، اسکولز، ہوٹلز اور شادی ہالوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تاجروں نے مزید کہا کہ پولیس نے ملک بھر سے آنے والے تاجروں کو اسلام آباد داخلے سے روک دیا ہے، راستے نہ کھولے گئے تو جہاں ہیں وہی دھرنا دے دیں گے۔

مظاہرین کے مطابق زیرو پوائنٹ سے وزیراعظم ہاؤس تک مارچ کیا جائےگا۔

تازہ ترین