پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگی وفد میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات کے دوران موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ن لیگ کے وفد نے ملاقات کے دوران شہباز شریف سے بھی فون پر بات چیت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اے پی سی کو با مقصد بنانے کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کے دوران پرانی رہبر کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اے پی سی ایجنڈے کے لیے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں بعض دیگر اپوزیشن کے نمائندے بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔