• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قدر 1600 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 13 سو 71 روپے بڑھ کر 95 پہزار 379 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر سات ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین