• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولز کمیٹی کا سندھ میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان

پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے اسلام آباد میں قومی تعلیمی کانفرنس میں متفقہ طور پر ہونے والے فیصلے کے بعد سندھ بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

پرویز ہارون نے کہا کہ آج اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی سندھ بھر میں نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا اعلان کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  کراچی: پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک قدم آگے بڑھائے اور از خود اعلان کردے، اب اسکول مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

پرویز ہارون نے کہا کہ سیکڑوں تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں اور اگر اب بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا تو ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہو جانے کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات بالکل واضح الفاظ میں بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسکول کھلنے کی صورت میں اگر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں پر شب خون مارنے کی کوشش کی تو یہ بات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔

تازہ ترین