• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کی 194 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے پر 10 اکتوبر کو دستخط ہونے کے بعد سے اب تک 194 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

اسرائیلی تازہ حملوں میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ دوسری جانب حماس نے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر برقرار رہنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید