• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھ پہلے نمبر پر ہے، لاہور کی ہوا میں فضائی آلودگی کا تناسب 477 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان میں فضائی آلودگی کا تناسب 788ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 690، فیصل آباد میں 365، ملتان میں 245 گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 456 اور ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کا تناسب 744ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا چوتھا  نمبر ہے۔

کراچی کی فضا میں آج صبح  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔

اے کیو آئی کی ریٹنگ کے مطابق151 سے 200 انڈیکس مضر،201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ301 سے اوپر انڈیکس خظرناک آلودگی ظاہر کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید