ترکیے کے شہر استنبول میں آج غزہ کی تازہ صورتحال پر اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
غزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
اجلاس میں ترکیے، سعودی عرب، قطر، امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت اور انسانی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ بھی کرے گا۔