• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا 15 جون سے اسکول کھولنے کا مطالبہ

آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا 15 جون سے اسکول کھولنے کا مطالبہ


چیئرمین آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن شرف الزمان کا کہنا ہے کہ 15 جون سے کراچی سے کشمور تک تمام اسکول کھولے جائیں ۔

اسکول ایسوسی ایشن نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں کام کرنے والےاساتذہ کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، اسکول نہیں کھولے تو مستقل بند ہوجائیں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ نجی اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے، اگر اسکولز کھولے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔

پرائیویٹ اسکولز مالکان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پندرہ جون سے تمام پرائیویٹ اسکولز کھولنے جارہے ہیں۔

شرف الزامان کے مطابق پرائیویٹ اسکول کی زیادہ تر عمارتیں کرائے کی ہیں، کرایہ دینا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی تھی کہ ہمیں قرضہ دیں، اگر حکومت ہمیں قرضہ دیتی ہے تو پھر ہم اسکول نہیں کھولیں گے، 15 دن کا حکومت کو وقت دیتے ہیں ہمیں قرضہ دیا جائے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ پرائیوٹ اسکولوں کو 15 جون سے اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین