• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا احتجاج

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ 15 جون سے ایس او پیز کے تحت تمام اسکولز کھولنے جارہے ہیں، حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل نہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اسکول مالکان نے کوویڈ19 کے آرڈیننس کو چیلینج کرتے ہوئے اسکول ایس او پی پیز تیار کرلی ہے، اب 15 جون سے ہم تمام اسکولز کھول رہے ہیں۔

کمیٹی ممبران نے کہا کہ اسکولز کے مسلسل بند رہنے سے ہمارے اساتذاہ کرام و ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آپہنچی ہے، اسکول بند رکھنا اس کا معقول حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے بجلی بل اور اسکول کا کرایہ دینا بھی محال ہوچکا ہے، اسکولز کے مسلسل بند رہنے پر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے حکومت وقت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

تازہ ترین