• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہیں ۔

پاکستانی سیاست ، حالات حاضرہ پر دلچسپ تبصرے اور اپنا مؤقف پیش کرنے والی اداکارہ، ماڈل, میزبان اور پیروڈی کوئین وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں آیندہ پنچ سالوں کے دوران عالمی جنگ کی پیش گوئی کر کے سب ہی کو حیران کر دیا ہے ۔

وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتے دیکھ رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائنا پر جنگ مسلط نا کی گئی تو آیندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا۔

وینا ملک نے مزید کہا ہے کہ دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے، وینا ملک نے پہلے بلاک میں چین، روس، پاکستان، ایران، عرب ممالک اور ترکی کو رکھا ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکا، بھارت،یورپ اور آسٹریلیا کو رکھا ہے ۔

تازہ ترین