پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کے اغوا کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مطیع اللّٰہ جان کی بحفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنائے۔ مطیع اللّٰہ جان کا اغوا صرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر حملہ ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آج مطیع اللّٰہ جان اٹھائے گئے ہیں، کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہوسکتا ہوں۔