• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان حالات میں کھیلنا مشکل ہے، کھلاڑی بوریت کا شکار ہو رہے ہیں، مدثر نذر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ ان حالات میں کھیلنا مشکل ہے ، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کھلاڑی بوریت کا شکار ہو رہے ہیں۔

کرکٹر مدثر نذر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیو سیکیور ماحول کے قومی کرکٹرز پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، کھلاڑی بوریت کا شکار ہو رہے ہیں ، میں ہوتا تو اب تک بہت بور ہو چکا ہوتا۔

مدثر نذر نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی یا 2000 کے آغاز کے کرکٹرز ہوتے تو بہت لڑائیاں ہوتیں، اس ماحول میں رہنے سے روزانہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق کی وجہ سے یہ ٹیم مختلف ہے، کنٹرول میں ہے اور فوکس ہے۔

مدثر نذر کا کہنا تھا کہ فیملیز ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اکٹھا ہونے اور دوستیاں بنانے کا موقع ملا ہے۔

اُن کا محمد عامر سے متعلق کہنا تھا کہ محمد عامر تجربہ کار ہے، اسے انگلش کنڈیشنز کا تجربہ بھی ہے، وہ اچھا کھیل سکتا ہے۔

مدثر نذر نے کہا ہے کہ عامر پچھلےدنوں قومی ٹیم کے لیے کھیلنے سے ہچکچا رہا تھا اب اسے کھیلنے کو مجبور کرنا مجھےاچھا نہیں لگا۔

تازہ ترین