دالبندین (نمائندہ جنگ) دالبندین پولیس نےغیر قانونی طورپر ایران جانے والے 72افراد گرفتارکر لئے ۔تفصیلات کے مطابق دالبندین پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی کیپٹن ر زوہیب محسن کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 72 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر ایران جانے کے خواہش مند تھے۔