• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومیسہ خان کا ادھورا عشق، کیا وہ اب بھی ڈکی بھائی کو چاہتی ہیں؟


مشہور ٹک ٹاکر رومیسہ خان کا عشق ادھورا رہ گیا، کیا وہ اب بھی ڈکی بھائی کو چاہتی ہیں؟ سوالات اٹھ گئے۔

مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ رومیسہ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ادھوری محبت سے متعلق دل کی باتیں کیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ 

ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ رومیسہ کی یہ جذباتی باتیں دراصل یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن) کے لیے تھیں۔

رومیسہ خان 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ایک کامیاب ڈیجیٹل کری ایٹر اور اب اداکارہ بن چکی ہیں، انہوں نے اپنا کیریئر ٹک ٹاک پر لپ سنک ویڈیوز سے شروع کیا اور بعد ازاں ڈرامہ ماسٹرز، چاند تارا اور نور میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی فلم JOHN میں اداکاری کو خاص طور پر خوب سراہا گیا۔

رومیسہ خان ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں محبت کے بارے میں ان کی گفتگو نے ہر طرف تجسس پیدا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے محبت ہوئی تھی اور ابھی بھی ہے، محبت انسان کو توڑ دیتی ہے، اس لیے احتیاط کریں، کیونکہ ادھوری محبت صرف درد دیتی ہے۔

انہوں نے یک طرفہ عشق پر خوبصورت اشعار بھی سنائے کہ

اس کی ہر ایک یاد میں لذت ہوتی ہے.....پہلی محبت، پہلی محبت ہوتی ہے

اُس کیساتھ نہیں ہیں تو احساس ہوا.... ایک تصویر کی کتنی قیمت ہوتی ہے

رومیسہ کی اس جذباتی گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ یہ باتیں شاید ڈکی بھائی کے لیے کی گئی ہیں، جو اب عروب جتوئی کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید