• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SCR اکاؤنٹس سے خالص 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا اخراج

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں یکم سے 21 جولائی تک اسپیشل کنورٹیبل روپیہ (ایس سی آر) اکاؤنٹس سے خالص 10 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا اخراج ہوا ہے۔

مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یکم سے 21 جولائی تک ایس سی آر اکاؤنٹس میں 3 اعشاریہ 20 کروڑ ڈالر لائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ یکم تا 21 جولائی تک اسپیشل کنورٹیبل روپیہ (ایس سی آر) اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 81 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے ایس سی آر اکاؤنٹس سے خالص 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسٹیٹ بینک نے15 بینکوں پر جرمانہ کر دیا

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ ٹی بلز کی مد میں ایس سی آر اکاؤنٹس سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ میں ایس سی آر اکاؤنٹس کے ذریعے 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

تازہ ترین