• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کےلیے وقت کی پابندی ختم کی جائے، لاہورمیں تاجروں کا مطالبہ


صدر انجمن تاجران اور دیگر تاجر رہنماؤں نے عید سے تین روز قبل مارکیٹوں کو بند کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے حکومت سے کاروبار کے لئے وقت کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ، خالد پرویز، سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت شناختی کارڈ کی شرط ختم کرے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ اگر حکومت نے کاروبار کرنے میں رکاوٹ ڈالی تو ذمہ دار حکومت اور پولیس ہو گی۔

تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کرنے کے لئے وقت کی پابندی اور ہفتے کا لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد سات بجے دکانیں بند نہیں کریں گے۔ تاجروں نے لاک ڈاؤن، شناختی کارڈ کی شرط اور ہفتے کی چھٹی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

تازہ ترین