• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

120نئی عدالتوں کیلئے سالانہ 2ارب 86کروڑ روپے کی ضرورت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزارت قانون وانصاف نے احتساب عدالتوں میں ججوںکی تعیناتی اور120 نئی عدالتیں قائم کرنے سے متعلق عدالتی حکم کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، جمعرات کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں 120نئی عدالتیں قائم کرنے میں مالی اور قانونی پیچیدگیوں سے متعلق موقف اپنایا گیا ہے کہ ان عدالتوں کے لئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں جس کے لئے 120 عدالتوں کے قیام کے لئے سالانہ 2ارب 86کروڑ روپے کی ضرورت ہے، تاہم 120احتساب عدالتیں قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے، رپورٹ میں ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی 24احتساب عدالتوں میں 975 مقدمات زیر التواء اور تمام عدالتیں فعال ہیں۔

تازہ ترین