• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک میں واقع گھر سے ایک مرد اور خاتون کی گلہ کٹی لاشیں ملیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں میاں بیوی ہیں اور انھیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت سلیم سائیں جبکہ مقتولہ کی35سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیئے جانے والے میاں بیوی نے چار ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،مقتول کی یہ دوسری شادی تھی،اسکی پہلی بیوی اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے ،مقتول کا اورنگی ٹاؤن میں آستانہ تھا۔

تازہ ترین